کراچی کے عوام کیلئے منوڑا جزیرے پر تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government decides to build a recreational place in Manora

کراچی:سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے عوام کیلئے کے ڈی اے کے تعاون سے منوڑا جزیرے پر تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون و بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منوڑا ساحل کا دورہ کیا اور جزیرے کو تفریحی مقام میں بدلنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے شہریوں کے لئے ایک زبردست تفریح مقام بنانے جارہے ہیں یہاں چھوٹے ریسٹورنٹس بھی بنائے جائیں گے تاکہ شہری کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اگلے چھ ماہ تک اس پر کام مکمل کریں گے یہ تفریحی جگہ منوڑا پر اونچی چٹان پر بنایا جائے گا جہاں سے شہری ساحل پر بھی جاسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کے لئے بھی سہولتیں دستیاب ہوں گی ہماری کوشش ہے کہ کراچی والوں کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میری جنگ اختیارات کی نہیں شہر کی بحالی کے لئے ہے۔

ماضی کی بات نہیں کروں گا صرف مستقبل کا سوچ رہا ہوں مثبت چیزوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، انشاء اللہ بنیادی تبدیلی جلد آئے گی، منوڑا کے ساحل پر سندھ حکومت شہریوں کے لئے ایک زبردست تفریحی مقام بنا رہی ہے جس پر اگلے چھ ماہ میں کام مکمّل کر لیں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں آج سے لاک ڈاؤن ختم، کاروباربحال، 31 اگست تک پابندیاں برقرار

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ روڈ پہلے تباہ حال تھا سندھ حکومت نے اسے ساحل سمندر پر آنے والے شہریوں کی سہولت کے لئے تعمیر کیا ہے جس کی تعمیر کے بعد ٹاور سے سینڈزپٹ آنے کے لئے بیس منٹ لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں رات کے وقت سفر میں اب کوئی مسئلہ نہیں، لوٹ مار کا سلسلہ جو چھ سال پہلے تھا آج اس میں خاصی حد تک کمی آئی ہے اسٹریٹ کرائمز کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ نے احکامات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماڑی پور روڈ کا تعمیراتی کام بھی 90 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مزید سہولت ملے گی، انہوں نے کہا کہ شہر میں بہتری کے کاموں کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ شہریوں کی مدد بھی ضروری ہے۔

وزیر بلدیات میرے بڑے بھائی ہیں ہم مل کر عوام کے لئے کام کرتے ہیں جب محکمہ ماحولیات اور ترجمانی نہیں تھی اس وقت بھی شہر کی بہتری کے لئے کام کیا ہے، سیاسی جماعتوں کی بھی مدد چاہئے آیئے مل کر کام کریں تاکہ شہریوں کی خدمت کرسکیں۔

Related Posts