سندھ حکومت کراچی پورٹ ٹرسٹ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی زیدی اپنی آوازمیں واٹس ایپ جعلی پیغام کی تشہیرپربرہم، کیس ایف آئی اے کو سونپ دیا
علی زیدی اپنی آوازمیں واٹس ایپ جعلی پیغام کی تشہیرپربرہم، کیس ایف آئی اے کو سونپ دیا

وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی پورٹ ٹرسٹ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ شجرکاری کے نام پر سندھ حکومت کے پی ٹی کی زمینوں پر قابض ہونے کی کوشش میں مصروف ہے۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ معمول کے مطابق سندھ حکومت اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے قبضہ مافیا بن گئی ہے جو سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کے پی ٹی نے حکومتِ سندھ کو ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے اور توہینِ عدالت کے حوالے سے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ سندھ حکومت قبضہ مافیا بنی ہوئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی اور پاک سرزمین پارٹی کے پی ٹی میں کراچی کیلئے ملازمتوں کے معاملے پر آمنے سامنے آ گئے، پی ایس پی کی ویڈیو پر علی زیدی نے دستاویزات کے ساتھ وضاحت کی۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ برس 7 نومبر کو اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے خود ساختہ مسیحا کی جانب سے سماجی میڈیا پر پھیلائے جانے والے مسخ شدہ حقائق کے برعکس کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں شہری سندھ (کراچی) کا کوٹہ سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: کےپی ٹی میں کراچی کا کوٹہ 74.15 فیصد ہے،علی زیدی کی وضاحت

Related Posts