گوگل اب ای میل سروس میں بھی ایموجیز کی سہولت متعارف کرائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے نئے جی میل فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کے لیے  اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپ سے ایموجیز کے ذریعے اِنباکس پر ردِ عمل دینا ممکن بنائے گا۔

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے جی میل ایپ میں موجود پوشیدہ کوڈ کی نشان دہی (جس کی پہلی بار نشان دہی اسٹیو موزر اور دی ایس پی اینڈرائیڈ کی جانب سے بالترتیب کی گئی) یہ بتاتی ہے کہ گوگل اپنی ای میل سروس میں ایموجیز ری ایکشنز کو سپورٹ کرنے لیے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جی 20 رہنماؤں کو کوئی فکر نہیں کہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ کیا سلوک جاری ہے، ارون دھتی رائے

ایموجی ری ایکشنز مائیکروسافٹ آؤٹ لُک سمیت دیگر ای میل ایپس میں پہلے ہی استعمال کیے جارہے ہیں۔ آؤٹ لک میں مائیکروسافٹ ان ری ایکشنز کو بطور ایک مکمل ای میل کے نہیں بلکہ ای میل پر ایک چھوٹے سے نشان کے طور پر پیش کرتا ہے۔ یہ فیچر ایسی ای میل جس کے صرف موصول ہونے کی تصدیق کی ضرورت ہو، کو جواب دینے کے لیے ایک اچھا طریقہ ہے۔

اینڈرائیڈ جی میل ایپ میں ایسے بہت سے اشاروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جلد ہی کمپنی کی جانب سے یہ فیچر متعارف کرایا جانے والا ہے۔ گوگل نے ایک پیغام بھی تیار کر رکھا ہے جس میں صارفین سے کہا گیا ہے ’آپ پہلے جی میل صارفین ہیں جن کو ایموجی ری ایکشن ملا ہے۔ جلد ہی آپ خود سے ایموجی ری ایکشنز بھیج سکیں گے‘۔ عین ممکن ہے کہ اس فیچر عوامی سطح پر متعارف کرائے جانے سے قبل محدود پیرائے میں آزمایا جا رہا ہو۔

Related Posts