گوگل نے پاکستان میں مفت زلزلے کی خبر دینے والا سسٹم لانچ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نےآج پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم متعارف کرادیا ہے۔ یہ الرٹ سسٹم بلاقیمت ہے اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کا ایک مددگار فیچر ہےجو دنیا بھر میں زلزلوں کا پتہ لگاتا اور لوگوں کو آگاہ کرتا ہے۔ یہ سسٹم زلزلے کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لیے فعال اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں موجود ایکسلرومیٹر (accelerometers)استعمال کرتا ہے اور دو طریقوں سے لوگوں کوزلزلے کے بارے آگاہ کرتا ہے: ایک  سرچ کے ذریعے اوردوسرا ڈیوائس کے ذریعے براہ راست۔

یہ سسٹم گوگل سرچ کوتقریباً فوری طور پر (near-instant)معلومات فراہم کرتا ہے۔ جب لوگ ’زلزلہ‘ یا ’میرے نزدیک زلزلہ‘ دیکھتے ہیں تو اْنہیں متعلقہ نتائج ملتے ہیں اور ساتھ ہی اس بارے میں مددگار وسائل کے بارے میں بھی معلومات ملتی ہیں کہ زلزلے کے بعد کیا کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹک ٹاک کا نامناسب ویڈیوز کی روک تھام کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ایسے صارفین جو یہ الرٹس وصول نہیں کرنا چاہتے وہ ڈیوائس کی ترتیبات(Settings) میں جا کر اسے بند کر سکتے ہیں۔

ماضی میں پاکستان کے شمالی اور مغربی حصے میں متعدد زلزلوں کا سامنا کر چکے ہیں۔ زلزلے کے اس سسٹم میں توسیع سے، پاکستان میں اینڈرائیڈ صارفین کو خودکار طور پرابتدائی وارننگ الرٹس موصول ہو سکتے ہیں جو اْنہیں ہنگامی صورت حال کے لیے تیار رہنے میں مدد دیتے ہیں۔

موبائل آلات پر اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم دو اقسام کے الرٹس دکھاتا ہے جن کا انحصار زلزلے کی شدت پر ہوتا ہے۔

ہوشیار ہو جائیں (Be Aware) الرٹس4.5 شدت کا زلزلہ آنے پر لوگوں کو خبردار کرتا ہے یا پھر اس کی شدت موڈیفائیڈ مرکلی انٹین سٹی اسکیل (MMI) پر 3 یا 4 ہونے پر دکھاتا ہے۔ یہ اطلاع زلزلے کی مرکز سے فاصلے کی معلومات کے ہمراہ بھیجی جاتی ہے۔ الرٹ فون کے موجودہ والیوم، وائبریشن، اور ڈسٹرب نہ کریں کی ترتیبات استعمال کرتا ہے۔

عمل کیجیے(Take Action) الرٹ ہے جو  4.5 سے زیادہ شدت یا 5 اور اُس سے زیادہ  وسعت والے زلزلے کی صورت میں پوری اسکرین پر نظر آتا ہے۔ لوگوں کو ممکنہ طور پر شدید ارتعاش کے لیے تیار رہنے میں مدد کی غرض سے ہدایات پوری اسکرین پر دکھائی جاتی ہیں اور اُسی کے ساتھ فون بھی تیز آواز میں بجنا شروع ہو جاتا ہے۔

اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک سسٹم پہلے نیوزی لینڈ اور یونان میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب یہ قازقستان، کرغز جمہوریہ، فلپائن، تاجکستان، ترکیہ، ترکمانستان، امریکا اور اْزبکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہے۔

Related Posts