کیلی فورنیا: گوگل نے امریکا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور نوکریوں کے اجرا کا اعلان کردیا ہے، گوگل کے مطابق وہ امریکا میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت ہزاروں نوکریوں کا اجرا کرے گا۔
سرچ انجن گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکا میں 7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا اورہزاروں نوکریوں کے مختلف منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے، ان منصوبوں کے باعث امریکی معیشت میں مزید بہتری ممکن ہوسکے گی۔
گوگل کمپنی کے سی ای او سندر پچائی کے مطابق 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ایسے سینٹرز میں کی جائے گی جو گوگل کی انٹرنیٹ ریسرچ، ای میلزاوروبا کے دوران پھیلنے والی دوسری سروسزمیں کام آتے ہیں۔
سرچ انجن گوگل کی جانب سے اس طرح کی سرمایہ کاری نئی ہے لیکن گوگل معیشت کو پران چڑھانے کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے اس نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے فیصلہ کیا ہے۔
سی ای او کے مطابق ہم سمجھتے ہیں کہ ایک ساتھ معاشرے کے بارے میں سوچنا معاشرے کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں کسی بھی نئی چیزیا منصوبے کے اجرا کا فیصلہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے اور مسائل حال کرنے کے لیے ہم ہائبرڈ ماڈلز پر زیادہ توجہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کے باعث ہزاروں افراد نوکریوں سے مستفید ہوں گے۔