سرکاری اسکیم کے حاجیوں کو مزید رقم واپس کرنے کی خوشخبری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے سرکاری اسکیم کے حاجیوں کو مزید رقم واپس کرنے کی خوش خبری سنا دی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طلحہ محمود نے کہا کہ پہلے سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کو 55 ہزار روپے واپس کئے، اب مزید 97 ہزار روپے حاجیوں کو واپس کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

حرمین شریفین میں عاشورا پر روزہ داروں کیلئے افطاری کے انتظامات

طلحہ محمود نے اعلان کیا کہ رقوم کی ادائی پیر کے روز سے شروع کر دی جائے گی، کوشش ہے کہ حاجیوں کا جو پیسہ بچ گیا اس کا ایک ایک روپیہ واپس کروں۔

انہوں نے کہا کہ 2024ء کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 کا حج کوٹہ ساتھ لے کر آئے ہیں، محمود پوری کوشش کی ہے کہ حج انتظامات میں کوئی کمی نہ رہے، انہوں نے تجویز دی کہ بحری جہاز، زمینی راستہ، سستی رہائش گاہیں لے کرحج سستا ہوسکتا ہے۔

طلحہ محمود نے کہا کہ چاہتے ہیں اگلےسال حج کو سستا کریں، حجاج کرام کو 12 ارب روپے مزید واپس کر رہے ہیں، حجاج کرام کو 4 ارب روپے مناسک حج سے پہلے واپس کیے، پیر والے دن حاجیوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر ہونا شروع ہو جائیں گے۔

Related Posts