ریلیف کو ترسے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرول کی قیمت کم کر دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریلیف کیلئے ترسے عوام کیلئے بڑے عرصے بعد خوشخبری آگئی، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کیلئے بڑی خبر آگئی، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، جس کے نرخ 280 روپے فی لیٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک کی کمپنی کی طویل ترین خلائی پرواز ملتوی کردی گئی

رپورٹ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے (یکم مارچ) سے ہوگا۔

وزیر خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے فی لیٹر کمی سے 267 روپے ہوجائے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کے نرخ 287.73 روپے کا ہوگیا، پچھلی بار مٹی کا تیل 12.90 روپے مہنگا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 16 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22.20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

دوسری جانب اوگرا نے آج ہی ایل پی جی کی قیمت میں 11.53 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی 278 روپے کی ہوگئی ہے۔

Related Posts