آج بروز بدھ 18 جون 2025 کو پاکستان بھر میں سونے کی قیمتیں منگل کی سطح پر برقرار ہیں، یہ قیمتیں دوپہر 3 بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں فی تولہ 24 قیراط سونا 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 9 ہزار 756 روپے میں فروخت ہوا۔
یہ قیمتیں دوپہر 3 بجے تک نافذ العمل رہیں گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
گزشتہ کاروباری روز یعنی منگل کے دن سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہوئی جو 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے سے گھٹ کر 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے پر آ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 857 روپے کمی ہوئی جو 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 9 ہزار 756 روپے پر آ گئی۔
22 قیراط سونے کے فی 10 گرام کی قیمت بھی 785 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 738 روپے سے گھٹ کر 2 لاکھ 83 ہزار 953 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 69 روپے اضافے سے 3 ہزار 856 روپے میں فروخت ہوئی جبکہ فی 10 گرام چاندی 59 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 304 روپے میں دستیاب رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 امریکی ڈالر کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 3,414 ڈالر سے کم ہو کر 3,398 ڈالر ہو گئی۔
اس کے برعکس چاندی کی عالمی قیمت میں صفر اعشاریہ 69 ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 36اعشاریہ 98 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔