ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی قیمت میں 100 روپے فی تولہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کا 1 تولے سونا 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں 86روپے کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

یو بی جی کا آئی ٹی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا خیرمقدم

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا فی تولہ 1 لاکھ 6 ہزار 481روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سونا فی اونس 1811ڈالر کا ہوگیا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 4پیسے سستا ہوگیا۔ کاروبار کی بندش کے وقت ڈالر کی قدر 174روپے 48پیسے ریکارڈ کی گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ روپے کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کی قیمت 177روپے پر آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت استحکام کی جانب جارہی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ چین کے آغاز کے ساتھ ہی معیشت پر مثبت اثرات رونما ہوئے ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیں معاشی استحکام کی جانب لے جارہی ہے۔