آج جمعہ 28 مارچ 2025: پاکستان میں سونے کی قیمتیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold prices in Pakistan today-28 March 2025
FILE PHOTO

جمعرات کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے کے اضافے کے ساتھ 321000 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز یہ قیمت 3لاکھ 17ہزار 800 روپے تھی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2743 روپے بڑھ کر 2لاکھ 75ہزار 205 روپے ہو گئی جو پہلے 2لاکھ 72ہزار 462 روپے تھی۔

22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں بھی 2515 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 2لاکھ 52ہزار 280 روپے تک جا پہنچی جو گزشتہ روز 2لاکھ 49ہزار 765 روپے تھی۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے اضافے کے بعد 3580 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا اور یہ 3069 روپے میں فروخت ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں اس کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3052 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی جبکہ چاندی کی قیمت 1.00 ڈالر کے اضافے کے بعد 34.10 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Gold prices in Pakistan today-28 March 2025: 

City Gold per Tola Gold per 10 Grams
Karachi Rs. Rs. 321,000 Rs.275,205
Islamabad Rs. Rs. 321,000 Rs.275,205
Lahore Rs. Rs. 321,000 Rs.275,205
Multan Rs. Rs. 321,000 Rs.275,205
Peshawar Rs. Rs. 321,000 Rs.275,205

 

Related Posts