ملک میں آج جمعرات کے روز 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,800 روپے کی کمی واقع ہوئی،گزشتہ روز 222,300 کے آج فی تولہ سونا 216,500 روپے میں فروخت ہوا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4972 روپے کم ہو کر 185,614 روپے ہو گئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 174,704 روپے سے کم ہو کر 170,146 روپے ہو گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2650 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کمی سے 2271.94 روپے پر بند ہوئی۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے 200 یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی منظوری دیدی
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1,926 ڈالر سے کم ہوکر 1,921 ڈالر ہوگئی۔