پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

کراچی: آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اور 851 روپے فی 10 گرام بڑھ کر بالترتیب 157,000 اور 134,602 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان عالمی سطح پر سونے کی ایک چھوٹی مارکیٹ ہے۔پاکستان درآمدات کے ذریعے اجناس کی مانگ کو پورا کرتا ہے کیونکہ یہ قیمتی دھات مقامی طور پر پیدا نہیں کرتا۔

اسی مناسبت سے مقامی منڈیوں کے لیے سونے کی قیمت کا تعین عالمی منڈیوں میں اس کی قیمتوں، روپے ڈالر کی شرح تبادلہ اور مقامی منڈیوں میں طلب اور رسد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر فی اونس اضافے سے 1775 ڈالر پر پہنچ گئی۔پاکستان میں سونے کی قیمتیں دبئی کی مارکیٹ میں قیمت سے تقریباً 5,500 روپے کم ہیں۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 53پوائنٹس کی مندی

دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1,680 روپے اور فی 10 گرام 1,440.32 روپے پر برقرار رہی۔

Related Posts