پاکستانی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا کیونکہ فی تولہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ خالص سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے اس کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔
24 قیراط کے 10 گرام خالص سونے کی قیمت میں 5,058 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی قیمت 1,84,585 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔
پاکستان میں عام طور پر زیورات بنانے میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 1,68,967 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کم ہوکر 1911 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید پڑھیں:ملک میں کاروں کی فروخت واضح کمی ریکارڈ
24 قیراط کی خالص چاندی کی قیمت بھی 50 روپے فی تولہ بڑھ کر 2550 روپے فی تولہ ہوگئی۔ 24 قیراط کے 10 گرام خالص چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے اضافے سے 2186.21 روپے ہو گئی۔