پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعرات کو 1100 روپے کا اضافہ جس کے بعد فی تولہ قیمت 274700 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ 235511 روپے پر جا پہنچی۔ یہ اضافہ آل پاکستان جیولرز اینڈ سرفہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے رپورٹ کیا گیا۔
اس سے پہلے، بدھ کو بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں جمعرات کو اضافہ دیکھا گیا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق، عالمی قیمت 2635 ڈالر فی اونس رہی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے، جو دن بھر میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
نئے سال کا تحفہ! بجلی کی قیمتوں میں 20 روپے فی یونٹ کمی متوقع
دوسری جانب، چاندی کی قیمت 3350 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مارکیٹ کے حالات اور بین الاقوامی منڈی کی رفتار کی عکاسی کرتی ہیں، جس کی وجہ سے صارفین میں خریداری کے حوالے سے ہچکچاہٹ پائی جاتی ہے۔