ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے کا اضافہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے کا اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں کیونکہ پالیسی ریٹ میں اضافے کے ساتھ ہی امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فی تولہ اور 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 5,000 روپے اور 4,288 روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب 214,500 اور 179,612 روپے پر طے ہوئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1982 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 202.64 پوائنٹس کی کمی

دریں اثناء مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 2450 روپے تک پہنچ گئی۔