سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2100 روپے کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوئی۔

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2,100 روپے اور 1,800 روپے فی 10 گرام گر کر 143,200 روپے اور 112,540 روپے پر بند ہوئی۔

سونا 28 جولائی کو 162,500 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 2 فیصد کی نمایاں بحالی نے سونے کی بڑھتی ہوئی قدر کو روک دیا، مجموعی طور پر، گزشتہ چار سیشنز (پیر سے جمعرات) میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 16,400 روپے کی کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر 225 روپے کا ہوگیا

واضح رہے کہ سونے کی قیمت لاگت سے نیچے کھڑی ہے۔ دبئی میں اس کی قیمت کے مقابلے میں سونا 2000 روپے فی تولہ سستا ہے۔

Related Posts