روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر 225 روپے کا ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے 71 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس طرح امریکی ڈالر 225 روپے 9 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی تھی، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 228 روپے کی سطح پر آگئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر  9.58 روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 228.80 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

جولائی میں مہنگائی کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 11.50 روپے گھٹ کر 229 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوچکی ہیں لہٰذااب صرف رواں سال کے لیے 4 ارب ڈالر کے مطلوبہ سرمائے کی کمی کو پورا کرنا باقی ہے جسکا انتظام ہونے سے آئی ایم ایف حکام کی جانب سے مطلوبہ قسط جاری ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں ڈالر کی قیمت میں کمی ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس بڑھ کر 41 ہزار 500 کی سطح پر آگیا ہے جبکہ 474 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی ہے۔

Related Posts