شوبز میں ناکامی کالے جادو پر ڈال دی جاتی ہے،گوہر رشید

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Gohar Rasheed on existence of black magic in industry: ‘Have heard such things’

ڈرامہ لاپتہ میں فن کے جوہر دکھانے والے اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ شوبز میں ناکامی کالے جادو پر ڈال دی جاتی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران گوہر رشید نے شوبز انڈسٹری میں کالے جادو کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ خواتین جادو جیسے عوامل میں ملوث ہوسکتی ہیں تاہم یہ غلط بھی ہوسکتا ہے۔

گوہر رشید نے کہا کہ اداکار اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے دوسروں پر الزام تراشی شروع کردیتے ہیں۔ جب انہیں کوئی دوسری چیز نہیں ملتی تو وہ الزام جادو پر ڈال دیتے ہیں۔ یہ اندر کی بات ہے ،اس نے زور دیا۔

زیادہ تر لوگ یہ تسلیم نہیں کرتے کہ میں نے سخت محنت نہیں کی ۔ میں الزام کسی دوسرے شخص پر ڈالوں گا اور اگر یہ بھی نہیں ہواتو میں اسے کالے جادو پر ڈال دونگا۔

انٹرویو کے دوران گوہر رشید سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی افواہ ہے جس نے انہیں بہت ہنسایا اس پر انہوں نے جواب دیا کہ انہیں ہم جنس پرست کہا جاتا تھا۔

گوہررشید نے بتایا کہ شروع میں جب میں جدوجہد کر رہا تھا ، اگرچہ میں ابھی تک جدوجہد کر رہا ہوں اوراس وقت کسی نے میرے بارے میں افواہ پھیلا دی کہ میں ہم جنس پرست ہوں۔