گلوبل کپ، مصباح الحق اوور 40 ٹیم کے کپتان مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوبل کپ، مصباح الحق اوور 40 ٹیم کے کپتان مقرر
گلوبل کپ، مصباح الحق اوور 40 ٹیم کے کپتان مقرر

سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان ویٹرینز کرکٹ ایسوسی ایشن نے کراچی میں ہونے والے اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

فواد اعجاز خان پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں تجربہ کار سابق کپتان مصباح الحق پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

ایونٹ کیلئے اعلان کردہ پاکستان ٹیم کی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، حسن رضا اور محمد سمیع بھی شامل ہیں، ٹیسٹ کرکٹر اور جارح مزاج آلراؤنڈر عبدالرزاق کو مصباح الحق کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 19 ستمبر کو امریکا کیخلاف میچ کے ساتھ کرے گا۔

فواد اعجاز کا کہنا تھا کہ سابق فاسٹ بولر جلال الدین کو اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا کوچ جبکہ اعظم خان کو منیجر بنا دیا گیا ہے۔

Related Posts