لڑکی سے لڑکی کی شادی، دولہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لڑکی سے لڑکی کی شادی، دولہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لڑکی سے لڑکی کی شادی، دولہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی:لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کی لڑکی سے شادی اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آج بھی مبینہ دولہا علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن لاہورکو دولہا کو 7 اگست کو گرفتار کرکے ہر صورت عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ دولہا کے وارنٹ گرفتاری جاری، طلاق نامہ بھی مستردکردیا گیا۔

فاضل جج نے سی سی پی او لاہور کو احکامات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے پیش نہ کیا گیا تو پولیس افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

علی آکاش کے وکیل نے کہا کہ وہ بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔ وکیل نے عدالت میں نئی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ علی نے اپنی مبینہ دلہن نیہا علی کو طلاق دے دی ہے، کیس کو ختم کیا جائے۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ علی آکاش پنڈی میں موجود ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے علی آکاش کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس ملک کو امریکا کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں کہ لڑکیاں لڑکیاں اور لڑکے لڑکے آپس میں شادیاں کریں، کیا والدین خاموش رہیں گے، اس ملک کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے، کیا آپ اس ملک کے معاشرے کو تباہ کرنے جا رہے ہیں۔

Related Posts