گیسٹ ہاؤس میں ملازمہ سے اجتماعی جنسی زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: اتر پردیش آگرہ میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آن لائن شیئر کی جانے والی پریشان کن ویڈیو میں، عصمت دری کا شکار ہونے سے بچ جانے والی لڑکی کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے عصمت دری کا نشانہ بننے والی لڑکی ایک گھر کے گراؤنڈ فلور پر بالکونی کی ریلنگ کے ساتھ سہمی ہوئی چلا رہی ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکی چیختی ہوئی کہہ رہی ہے کہ ”میری چار بیٹیاں ہیں… وہ سب بہت چھوٹی ہیں… براہ کرم مجھے بچائیں“۔۔ لڑکی کہتی ہے کہ دیکھو انہوں نے میرے ساتھ کیا کیا؟۔

اسی دوران ایک شخص اس سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ ملزمان کے نام بتا سکتی ہے۔ تو وہ جواب دیتی ہے، ریتو… ریا… للیتا… سونو… وکرم۔ ان سب کو گرفتار کرو، یہ سب جنسی درندگی میں ملوث ہیں، انہوں نے مجھے بلایا اور وہ مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ایک گیسٹ ہاؤس کی ملازم تھی اور تقریباً 18 ماہ سے وہاں کام کر رہی تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے مزید پیسوں کے عوض جنسی کام کرنے کے لیے دھکیل دیا گیا تھا اور ہفتے کی رات گیسٹ ہاؤس آنے کو کہا گیا تھا۔

خاتون کے مطابق جب وہ واپس جا رہی تھی، گیسٹ ہاؤس کے مالکان نے مبینہ طور پر اسے رات وہیں رہنے کا کہا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ جب اس نے انکار کیا تو اسے مارا پیٹا گیا۔

اعلیٰ پولیس افسر کا اس حوالے کہنا تھا کہ خاتون کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، پولیس نے جنسی زیادتی، حملہ اور تعزیرات ہند کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Related Posts