پسند کی شادی کرکے فرار ہونے والا گلگت کا جوڑا لاہور میں قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق دونوں افراد کو چند رائے روڈ پر فلیٹ میں قتل کیا گیا۔

مقتول کا تعلق گلگت سے ہے اور اپنے ماموں کے یہاں رہائش پذیر تھا، دونوں چند ماہ قبل پسند کی شادی کرکے لاہور آئے تھے۔ مقتولین کی شناخت 22 سالہ اظہار اور 19 سالہ عروش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر دونوں کا قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے تاہم تمام پہلووں کو مد نظر رکھ کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ماڈل ٹاون نے کہا کہ پولیس فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد جمع کرلئے ہیں، جائے وقوع سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Related Posts