جی جی حدید کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر قتل کی دھمکیاں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
جی جی حدید کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر قتل کی دھمکیاں
جی جی حدید کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر قتل کی دھمکیاں

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈل جی جی حدید اور ان کے اہل خانہ کودھمکی آمیز فون کالز موصول لگیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جی جی حدید اور اہل خانہ دھمکی آمیز کالز کے باعث اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔

اسرائیلی حکومت نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے امریکی ماڈل کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Israel (@stateofisrael)

اسرائیلی حکومت نے جیجی حدید کی فلسطینیوں کے حق میں کی گئیں پوسٹوں کا اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا تم پچھلے ہفتے سے سو رہی ہو یا یہودی بچوں کو قتل کیے جانے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟

جی جی حدید کو انسٹاگرام پوسٹ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا کہ تمہاری خاموشی واضح کرتی ہے کہ تم کس کی حمایت میں کھڑی ہو، ہم تمہیں دیکھ لیں گے۔

جیجی حدید کا شمار اُن فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی رائے کا بغیر کسی دباؤ کے کھل کر اظہار کرتی ہیں۔