گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فیفا کے صدر منتخب ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

52 سالہ گیانی انفانٹینو بلامقابلہ فیفا کے صدر منتخب ہوئے اور وہ 2027 تک فیفا کی قیادت کریں گے۔

16 مارچ کوہونے والی 73 ویں فیفا کانگریس میں انھیں بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پرگیانی انفانٹینو نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے، فیفا کی ترقی کیلئے کام جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 4 سال کے دوران فیفا کو ریکارڈ آمدنی ہوگی اور دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ فٹبال میچز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

رونالڈو یلو کارڈ ملنے پر آگ بگولہ، گیند کو لات مار کر دور پھینک دیا

گیانی انفانٹینو کا کہنا تھا کہ 2019 سے 2022 تک فیفا کی آمدنی ساڑھے 7 ارب ڈالرز رہی اور اگلے 4 برسوں میں ہم اسے 11 ارب ڈالرز تک پہنچائیں گے۔

وہ پہلی بار 2016 میں کرپشن کے الزامات پر فیفا کی صدارت چھوڑنے والے سیپ بلاٹر کی جگہ صدر منتخب ہوئے تھے۔

Related Posts