جی ایچ کیو کا ارشد شریف کی شہادت پر تحقیقات کیلئے حکومت کو خط

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: آرمی ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) نے سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت پر تحقیقات کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا پولیس کے ہاتھوں انتقال پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ جی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ شہادت کی تفصیلی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

جی ایچ کیو کے وفاقی حکومت کو تحریر کیے گئے خط میں انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

معروف صحافی ارشد شریف کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب کینیا میں پولیس نے فائرنگ کرکے شہید کیا جس پر کینین میڈیا نے بھی اعتراضات اٹھائے ہیں۔ انتقال کے وقت ارشد شریف کی عمر 49سال تھی۔

ارشد شریف کے انتقال پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔ وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کردی۔

Related Posts