جی ایچ کیو کی انتخابات کیلئے سکیورٹی فورسز کے اہلکار مہیا کرنے سے معذرت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: پاک فوج کے صدر دفتر (جی ایچ کیو) نے انتخابات کیلئے سکیورٹی فورسز کے اہلکار بشمول پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے جوان فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کی زیرِ قیادت وفاقی وزارتِ داخلہ کو موصول مراسلے میں جی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 64 حلقوں سمیت صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کیلئے اہلکاروں کو تعینات نہیں کیاجاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

 حکومت کا شعبہ صحت پر ملک بھر میں سروے کرانے کا فیصلہ

وزارتِ داخلہ کو موصول مراسلے میں کہا گیا کہ اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں۔ صرف راجن پور میں قومی اسمبلی کا جو ضمنی انتخاب ہوگا، اس کیلئے دوسرے حصار میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے جی ایچ کیو سے قومی اور صوبوں میں  رینجرز اور پاک فوج کے جوان تعینات کرنے کی درخواست کی جسے منظور نہیں کیا جاسکا۔ دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر سکیورٹی اہلکار بارڈر سکیورٹی پر مامور ہیں۔

رواں ماہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو 27 فروری سے ڈیجیتل مردم شماری کے دوران حفاظت کیلئے تعینات کیا جائے گا جبکہ مردم شماری 3 اپریل تک جاری رہے گی۔ جی ایچ کیو نے انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

 

Related Posts