پی ٹی آئی کے جلسے میں توہین آمیز بینرز پر غریدہ فاروقی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gharidah Farooqi contacted FIA on insulting banners in PTI meeting

اسلام آباد: معروف اینکر غریدہ فاروقی نے پی ٹی آئی کے جلسے میں توہین آمیز بینرز پر ایف آئی اے کو کارروائی کیلئےدرخواست دیدی ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ میں نے لاہور کے جلسے اور سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والے توہین آمیز بینرز کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے۔

میرے خلاف نازیبا باتیں کرنیوالوں کو اب ایف آئی اے کے پاس لے جایا جائے گا۔ میں ایف آئی اے سے تمام ملزمان کے خلاف جلد کارروائی کی امید رکھتی ہوں۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں معروف اینکر غریدہ فاروقی کے حوالے سے توہین آمیز بینرز دیکھنے کو ملے تھے جس پر ملک بھر کے صحافیوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنےآیا تھا۔

مزید پڑھیں:تصویر کہانی، پی ٹی آئی جلسے میں عوامی بینرز پر درج دلچسپ نعرے

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کردار کشی اور جلسے میں نامناسب الفاظ پر مبنی بینرز کے حوالے سے غریدہ فاروقی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف جلد کارروائی کی درخواست کی ہے۔

Related Posts