کراچی، رمضان المبارک کے دوران کرکٹرز بھی افطار کے اہتمام میں پیش پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، رمضان المبارک کے دوران کرکٹرز بھی افطار کے اہتمام میں پیش پیش
کراچی، رمضان المبارک کے دوران کرکٹرز بھی افطار کے اہتمام میں پیش پیش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے گلی محلوں میں جگہ جگہ افطار کیلئے انتظام و انصرام نظر آتا ہے۔ لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کیلئے اپنے ذاتی خرچ سے روزہ داروں کو روزہ افطار کرواتے ہیں۔ آج کل کرکٹرز بھی افطار کے اہتمام میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔

کراچی میں رومان رئیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر روز سیکڑوں افراد کو روزہ افطار کرایا جاتا ہے۔ کرکٹر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ جب ہم نے افطار پیش کرنا شروع کیا تھا، ہماری سوچ یہ تھی کہ ہم 400 افراد کو کھانا کھلانے سے آغاز کریں گے تاہم اللہ تعالیٰ نے اس میں برکت ڈال دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کھلاڑی رومان رئیس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس اہتمام و انصرام میں اتنی برکت ڈالی کہ ایک وقت میں 1200 سے 1400 افراد بیٹھ کر افطار کرتے ہیں۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کے کام ہیں اور اس نے ہمیں ایک وسیلہ بنایا ہوا ہے۔

کرکٹر رومان رئیس نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس کام کیلئے چنا۔ دستر خوان کا کام بہت اچھا ہورہا ہے اور میری دعا ہے کہ آگے بھی اسی طرح یہ کام جاری و ساری رہے۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے، دعا ہے کہ کوئی بھی بدمزگی نہ ہو۔

رومان رئیس نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اچھے طریقےسے ہمارے ہاں سے افطار کریں۔ میں ان تمام کرکٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو یہاں میری ایک کال پر تشریف لائے۔ ان میں سے کچھ میرے ساتھ کھیلے ہوئے کرکٹرز، کچھ جونیئرز اور کچھ سینئرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی وجہ سے ہماری این جی او کو بہت سپورٹ ملی۔ ہم زکوٰۃ، صدقہ یا فطرہ قبول نہیں کرتے۔ چونکہ یہاں مزدور طبقہ اور صاحبِ استطاعت لوگ بھی افطار کرتے ہیں، اس لیے یہاں زکوٰۃ استعمال نہیں ہوسکتی تاہم زکوٰۃ دیگر مصارف میں استعمال ہوسکتی ہے۔

آر آر ایف کے زیر اہتمام دستر خوان میں لوگ مالی معاونت کرتے ہیں اور خود دیگیں لے کر بھی آجاتے ہیں۔ رومان رئیس نے کہا کہ ہمارے ہاں 1000 سے 1200 یا زائد لوگوں کا کھانا پورا ہونا کسی کرشمے سے کم نہیں ہے۔ 

 

Related Posts