ممبئی: بھارتی ٹی وی سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 77سالہ سینئر فنکار گھنشیام نائک انتقال کر گئے، جس پر ان کے مداح انتہائی سوگوار نظر آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سالہا سال سے جاری مشہورومعروف بھارتی سٹ کام ٹی وی سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں نٹو کاکا کا کردار نبھانے والے اداکار کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔ گھنشیام نائک طویل عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے۔
رواں برس گھنشیام نائک کے جسم میں کینسر کی تصدیق ہوئی۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں اہم رول نبھانے والے فنکار کے انتقال کی خبر ٹی وی سیریل کے پروڈیوسر آست کمار مودی نے سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نٹو کاکا اب اِس دنیا میں نہیں رہے۔
Hamare pyaare #Natukaka @TMKOC_NTF hamare saath nahi rahe ???????? परम कृपालु परमेश्वर उन्हें अपने चरणो में स्थान दे और परम शांति दे ???????? उनके परिवार को ये दुःख सहन करने की शक्ति दे ???????? #नटुकाका हम आपको नहीं भूल सकते ???????? @TMKOC_NTF
— Asit Kumarr Modi (@AsitKumarrModi) October 3, 2021
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسر نے کہا کہ گھنشیام نائک کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ دعا کرتے ہیں کہ ان کے اہلِ خانہ کو اس بڑے نقصان پر ہونے والے دکھ کو برداشت کرنے کی قوت ملے۔ ڈرامے میں ان کے کردار کے باعث انہیں بے حد پسند کیا گیا۔
ٹی وی سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں گھنشیام نائک کے ہمراہ بگا کا کردار نبھانے والے تنمے وکیریا کا کہنا ہے کہ مجھے شام کو 5 بج کر 45 منٹ پر ان کے بیٹے کی کال پر انتقال کے متعلق پتہ چلا۔ کچھ ماہ قبل ہی ان کی صحت میں بہتری کی امیدیں ختم ہوگئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ گھنشیام نائک نے ہمارے ساتھ اپنا رول نبھانے کیلئے مزید کام کی بھرپور کوشش کی تاہم ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا۔ مجھے یہ جان کر بے حد دکھ ہے کہ وہ جا چکے ہیں جو ساتھی اداکار کے طور پر میرے بے حد قریب تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کے بیٹے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کر لیا