پاکستان کی معروف اداکارہ غنا علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری فیملی میں آج ایک بیٹے کی آمد ہوئی ہے، فائجہ (بیٹی) کا بھائی آگیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اپنے بیٹے محمد علی جاہ عمیر کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔
کیا کراچی سے لاپتہ ہونیوالی 2 سہیلیاں کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ سے ملنے کیلئے گھر سے بھاگی تھیں؟
انہوں نے لکھا کہ اب ہمارے گھر میں دو بچے ہیں اور یہ بیٹا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے، ہم نے ساتویں مہینے کے حمل کے ساتھ عمرہ ادا کیا جو میری زندگی کا یاد گار وقت ہے۔
غنا علی نے پوسٹ میں لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ میں اتنی ہمت کہاں سے آئی، اللہ کا شکر ہے اور اس کے بعد میرے شوہر کا، میرے دونوں بچے خوش نصیب ہیں کہ انہیں ایک ایسا باپ ملا ہے جو ہر مشکل میں ان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہے جو اپنی ضروریات کو پورا کرنے سے پہلے ہمیشہ دوسروں کا سوچتا ہے۔
آخر میں اداکارہ نے دعا کی کہ اُن کے دونوں بچے اپنے والد جیسے ہی بنیں اور ہمیشہ مشکل وقت میں ایسے ہی میسر رہیں جیسے ان کے والد ان کے لیے ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ غنا علی کے یہاں اس سے قبل ایک بیٹی فائجہ ہے جس کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی۔