میرے میک اپ سے تکلیف ہے تو بڑے ہوجائیں۔اداکارہ غنا علی کے ناقدین کو جوابات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے میک اپ سے تکلیف ہے تو بڑے ہوجائیں۔اداکارہ غنا علی کے ناقدین کو جوابات
میرے میک اپ سے تکلیف ہے تو بڑے ہوجائیں۔اداکارہ غنا علی کے ناقدین کو جوابات

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی کی صاف گوئی انہیں اخبارات کی شہ سرخیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب کرتی آئی ہے، ناقدین کو جواب دیتے ہوئے غنا نے کہا کہ اگر میرے میک اپ سے بھی تکلیف ہے تو بڑے ہوجائیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر حال ہی میں اداکارہ غنا علی نے ٹرول کرنے والے مداحوں کے درمیان پھنس گئیں، تاہم ان کے جوابات سے دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ 

شوہر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے غنا علی نے منہ توڑ جوابات دئیے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آج کل آپ کے چہرے پر بے انتہا میک اپ نظر آتا ہے، کیا وجہ ہے؟

غنا علی نے ہنس کر جواب دیا کہ آپ کو میرے میک اپ سے بھی تکلیف ہونے لگی؟ بہتر ہوگا کہ اب آپ بڑے ہوجائیں۔ ایک سوشل میڈیا صارفین نے غنا کے شوہر کو اے ٹی ایم قرار دے دیا جس کا بھرپور جواب سامنے آیا۔

مشہورومعروف اداکارہ نے کہا کہ نہ تو میرے شوہر کوئی اے ٹی ایم مشین ہیں، نہ ہی کوئی ارب پتی شخصیت بلکہ وہ ایک عام سی ملازمت کرتے ہیں اور ہم دونوں بہت خوش ہیں، ایسی افواہیں صرف ہمارا ذہنی سکون چھیننے کیلئے ہوتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر غنا علی سمیت متعدد شخصیات کو ٹرول کیا جاتا ہے اور غنا کیلئے یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ انہیں عمیر گلزار سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ بعض افراد کا دعویٰ ہے کہ عمیر گلزار پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ صرف غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں بلکہ ایک بیوی کے علاوہ ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔ ماضی میں شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرنے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے غنا کے شوہر کو انکل بھی کہا۔

  یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پرہرزہ سرائی، غنا علی شوہر کا مذاق اڑانے پر خاموش نہ رہ سکیں

Related Posts