اپنے کتے رجسٹرڈ کروا لیں، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے رجسٹریشن فارم کا اجراء کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کا ایسا گاؤں جہاں گلی کے آوارہ کتے کروڑوں روپے کی زمین کے مالک ہیں
دنیا کا ایسا گاؤں جہاں گلی کے آوارہ کتے کروڑوں روپے کی زمین کے مالک ہیں

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل کو کتوں کے کاٹنے کے واقعے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے حکام نے پالتو کتوں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

اس مقصد کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے اس مقصد کے لیے فارم جاری کردیا ہے جس کی قیمت 250 سو روپے رکھی گئی ہے اور ایک کتے کی رجسٹریشن کی فیس 2 ہزار روپے ہوگی۔

اس سلسلے میں جاری کیے گئے فارم میں کتے کے مالک کا نام، شناختی کارڈ نمبر، اپنے ساتھ کتے کو رکھنے کا پتہ، موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی، کتے کا رنگ، نسل، جنس اور اسے رکھنے کا مقصد ظاہر کرنا ہوگا۔ کتے کی ویکسی نیشن کرانے کی تاریخ بھی فارم میں درج کرنا ہوگی۔

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا کہنا ہے  کہ کتے کے مالک کے دستخط کے ساتھ ویکسی نیشن کارڈ، کتے کی تصویر، کتے کے مالک کے شناختی کارڈ کی کاپی، ڈاکٹر کی جانب سے جاری کی گئی ویکسی نیشن کی رپورٹ اور فیس کی ادائیگی کے چالان کی فوٹو کاپی بھی فارم کے ساتھ جمع کرانا ہوگی۔

ان تمام دستاویزات کی فراہمی کے بعد دفتر کے استعمال کے خانے میں کتا رکھنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق کتے کی رجسٹریشن کے لیے فارم کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر سے وصول کیے جا سکتے ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے حکام کا کہنا ہے کہ کے مطابق یہ اقدام زیر دفعہ 119 اورکنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈومور کہنا ہے تو ہمیں فون نہ کریں، معید یوسف

Related Posts