مشہور بھارتی ڈیزائنر شالینی پاسی کی بے داغ جلد اور خوبصورت بال خواتین میں بے حد مقبول ہیں، شالینی پاسی کا خاص ڈیٹاکس ڈرنک ان کی قدرتی خوبصورتی اور صحت کا راز ہے۔ آئیے اس ڈرنک کی ترکیب اور فوائد جانتے ہیں۔
شالینی پاسی کی چمکتی جلد اور خوبصورت بال ان کے دیکھ بھال کے معمولات کا نتیجہ ہیں۔ ان کے روزانہ کے ڈیٹاکس ڈرنک کا اہم کردار ہے، جو نہ صرف ان کی جلد کو قدرتی طور پر خوبصورت بناتا ہے بلکہ انہیں اندر سے بھی صحت مند رکھتا ہے۔
ضروری اجزاء
اس ڈیٹاکس مکس کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں:
500 گرام زیرہ اور اجوائن کا پاؤڈر
2 چائے کے چمچ کالا نمک
50 گرام دار چینی کا پاؤڈر
5 چائے کے چمچ تری پھلا پاؤڈر
طریقہ استعمال
تمام اجزاء کو اچھی طرح پانچ منٹ تک مکس کریں اور ایک ایئر ٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کریں۔ روزانہ صبح خالی پیٹ اس مکسچر کے 2 چمچ استعمال کریں۔
یہ ڈیٹاکس ڈرنک جسم میں الکلائن بناتا ہے، ہاضمے کے عمل کو بہتر کرتا ہے، پیٹ پھولنے کی شکایت کو کم کرتا ہے اور نظام کو صاف کرتا ہے۔
چمکتی جلد اور مضبوط بال
یہ ڈرنک چہرے کے کیل مہاسے اور داغ دھبوں کو صاف کرتا ہے، جس سے جلد چمکدار اور بے داغ نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ زیرہ اور اجوائن کے غذائی اجزاء بالوں کو مضبوط کرتے ہیں اور ان کی افزائش میں مدد دیتے ہیں، خاص طور پر سردیوں میں۔
وٹامن سی کے ساتھ اضافی فائدہ
اگر آپ اضافی وٹامن سی شامل کرنا چاہتے ہیں تو نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر اس مکسچر کا 1 چمچ شامل کریں۔ بہتر نتائج کے لیے روزانہ استعمال کریں۔