جرمنی کی جانب سے مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ مغربی کنارے میں نئی آبادکاریوں کے خواہاں نہیں ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال میں فوری بہتری کی ضرورت ہے، اسرائیلیوں، فلسطینیوں کے لیے دو ریاستی حل ہی بہترین ہے۔
دوسری جانب قطر نے جبالیا کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکولوں پر بمباری کی مذمت کی ہے۔قطری حکام نے اسکولوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں اقوام متحدہ کے دو اسکولوں پر بمباری،200 سے زائد شہید
ادھر اسرائیل کی درخواست پر غزہ جنگ سے متعلق ہزاروں سوشل میڈیا پوسٹ کو حذف کردیا گیا ہے۔