جرمن فلم ’پیراڈائز‘ نیٹ فلکس کی ٹاپ ٹرینڈنگ فلموں کی فہرست میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی ٹاپ ٹین رینکنگ اور کیٹالاگ کو دوبارہ سے ترتیب دیا ہے، جس میں جرمن فلم ’پیراڈائز‘ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

’پیراڈائز‘ ایک سنسنی خیز فلم ہے جسے پچھلے ماہ جون میں ریلیز کیا گیا تھا، یہ اس وقت دنیا بھر میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے، فلم نے نیٹ فلکس کی عالمی رینکنگ میں وآپس آتے ہوئے نمبر دو کی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے ٹاپ ٹین کو دوبارہ مرتب کرنے کے بعد بہت جلد اس پلیٹ فارم پر نئے ٹائٹلز ٹرینڈنگ کرتے نظر آرہے ہیں، بہت سی ایسی پروڈکشنز جو صرف ایک دن قبل آئی ہیں مگر انہوں نے فہرست میں جگہ بنالی ہے۔

تاہم،کچھ کلاسکس ایسی ہوتی ہیں جن کی چکا چوند برقرار رہتی ہے اور جرمن تھرلر ’پیراڈائز‘ بھی ان میں سے ایک ہے، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بائیوٹیک کمپنی جو کہ مستقبل میں جانے کے لیے مشینیں بناتی ہے، ایک شخص اس کے تاریک پہلو سے واقف ہوجاتا ہے جب منفی طاقتیں اس شخص کی بیوی کو زندگی کے 40 سال ترک کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ بورس کنز، ٹامس جونسگارڈن اور اندرے جسکٹے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے اپنے مضبوط پلاٹ اور عمدہ اسکرین پلے کے باعث پھر سے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے، فلم نے رینکنگ میں اوپر نیچے ہونے کے بعد دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔

Related Posts