جنرل (ر) باجوہ کے ہمارے اوپر کوئی احسانات نہیں ہیں،عمران اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنرل (ر) باجوہ کے ہمارے اوپر کوئی احسانات نہیں ہیں،عمران اسماعیل
جنرل (ر) باجوہ کے ہمارے اوپر کوئی احسانات نہیں ہیں،عمران اسماعیل

کراچی:سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ جنرل (ر) کے پرویز الٰہی پر احسانات ہوں مگر ہمارے اوپر ان کے کوئی احسانات نہیں ہیں۔

سابق گورنر عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ پنجاپ پرویز الہیٰ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت پر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، پوری پاکستانی قوم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

سابق گورنر اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آر ہا کیا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق جنرل (ر) باجوہ کی مقروض ہیں، پرویز الٰہی

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے جنرل (ر) باجوہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق دونوں ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل باجوہ کی مقروض ہیں۔

Related Posts