راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی، سلامتی اور افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو