جنرل باجوہ نے زرداری، مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، عمران خان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
جنرل باجوہ نے زرداری، مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، عمران خان
جنرل باجوہ نے زرداری، مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی سے ڈیل کی تھی۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو جائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے پیش گوئی کی کہ اگلے عام انتخابات مارچ یا اپریل 2023 میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پیر کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دینا ایک ”غلطی” تھی اور انہوں نے سابق آرمی چیف پر ”دھوکہ دینے” کا الزام بھی لگایا تھا۔ اس کے علاوہ، گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں، انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ”ابھی” رابطے میں نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ ”ہم ق لیگ (پاکستان مسلم لیگ ق) کے ساتھ بھی اتحادی رہیں گے کیونکہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ”۔

انہوں نے کہا کہ میں اقتدار میں رہنے کے لیے عوام کو تکلیف نہیں دوں گا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ ایک بار جب میں دوبارہ حکومت بنا لیتا ہوں تو میں کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں:صدر مملکت کا بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہارِ تعزیت

عمران خان کا بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مجھ سے زیادہ بیرون ملک کے دورے کیے، انہوں نے سوال کیا کہ اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟