آرمی چیف کا دورہ کراچی، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Gen Bajwa visits Karachi, appreciates professionalism of armed forces

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیر میں آرڈیننس سینٹر میں میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کا کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنگ اور امن بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کور کے کردار کو سراہا۔ تقریب میں آرڈیننس کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف ایئر وار کالج کا بھی دورہ کیا اور 35ویں ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

آرمی چیف نے پی اے ایف کی مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور اس کی قابل رشک کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جدید ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے اور جدید فائدہ کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں:امریکا کا کالعدم تحریک طالبان کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنیکا عزم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جدید دور میں میدان جنگ میں برتری صرف اسی صورت میں برقرار رکھی جا سکتی ہے جب ہم عصری چیلنجز کو پورا کریں اور ابھرتے ہوئے جدید تصورات کے مطابق ان سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کراچی میں فوجی فاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا انہیں تنظیم کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور معیاری خدمات کو سراہا۔

قبل ازیں کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Related Posts