غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، رفح پر بمباری سے 164 فلسطینی شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، رفح پر بمباری سے 164 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، رفح میں تازہ ترین کارروائی میں 164 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں بھی حماس کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے برطانیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح پرکیسے حملہ کرسکتا ہے؟ رفح آنے والے فلسطینی پہلے ہی 5،6 بار دربدر ہوچکے ہیں لہٰذا رفح کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔

اس کے ساتھ ہی برطانیہ نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا،اس کے علاوہ یورپی یونین نے امریکا کو اسرائیل کی فوجی امداد کم کرنیکا مشورہ دے دیا۔

دوسری جانب خان یونس میں حماس اور اسرائیلی فوج کی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جس میں القسام بریگیڈ نے قابض فوج پرحملے کے دوران 10 اسرائیلی فوجیوں کو واصل جہنم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Related Posts