خون کے آخری قطرے تک بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں: علامہ ناصر عباس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خون کے آخری قطرے تک بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں: علامہ ناصر عباس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سربراہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ انڈراسٹینڈنگ ہے، خون کے آخری قطرے تک بانی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات جتنی جلدی ہو کروا دیے جائیں، کے پی میں ہم حکومت کی تشکیل کی طرف جا رہے ہیں جبکہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

رؤف حسن کے مطابق جماعت اسلامی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔

ادھرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کی جانب سے جماعت اسلامی سے مل کر حکومت بنانے کے اعلان کے ردعمل میں کہا تھا کہ ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا اختیار ہے کہ جس کے ساتھ چاہے حکومت بنائے لیکن ان کا جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقی جواز نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں مشترکہ بنانے کا بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Related Posts