کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے 14 اور 15 دسمبر کو کراچی کے بعض علاقوں میں گیس کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ بندش پیپلز چورنگی کے علاقے میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لیے 12 انچ قطر کی ہائی پریشر گیس پائپ لائن کی منتقلی کے باعث کی جا رہی ہے۔
گیس کی بندش 14 دسمبر کی رات 10 بجے سے 15 دسمبر کی صبح 6 بجے تک جاری رہے گی۔گیس کی فراہمی عارضی طور پر آغا خان یونیورسٹی اسپتال، لیاقت نیشنل اسپتال اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے کچن میں معطل رہے گی۔
ایک دینا 900 روپے سے زیادہ کا ہے اور، کویت میں رہائش کا طریقہ جانتے ہیں؟
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ علاقے کے گھریلو صارفین کو پہلے ہی رات کے وقت پروفائلنگ کے جاری اقدامات کی وجہ سے گیس کی فراہمی محدود کر دی گئی ہے۔ ایس ایس جی سی نے اپنے معزز صارفین کو درپیش کسی بھی پریشانی پر معذرت کا اظہار کیا۔
سرکاری گیس کمپنی کے مطابق یہ پائپ لائن کی منتقلی بی آر ٹی منصوبے سے منسلک بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔