کراچی میں بارشوں سے گیس کی لائنیں متاثر، کئی علاقوں میں گیس کی بندش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارشوں سے گیس کی لائنیں متاثر، کئی علاقوں میں گیس کی بندش
کراچی میں بارشوں سے گیس کی لائنیں متاثر، کئی علاقوں میں گیس کی بندش

کراچی میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سوئی سدرن گیس کی لائنیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

شہر کے کئی علاقوں میں لائنیں بیٹھ جانے کی وجہ سے گیس کی لیکج کی شکایات ملیں۔ بعض علاقوں میں گیس کی لائنوں میں پانی بھر جانے سے گھریلوں صارفین گیس سے محروم ہیں۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17، محمود آباد ،کشمیر کالونی ،اختر کالونی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، سٹی ریلوے کالونی اور لیاری کے مختلف علاقوں کو گیس کی بندش کا سامنا ہے۔

اہل علاقہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کے دفاتر میں شکایات درج کروانے کے باوجود فالٹ ٹھیک نہیں کیے جا رہے اور نہ ہی کوئی سنوائی ہورہی ہے۔

عوام کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں ہوٹل سے کھانا کیسے کھائیں، اتنا مہنگا کھانا جیبوں پر بھاری پڑ رہا ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں ہے جس کے باعث کراچی سمیت مشرقی سندھ میں 18 اگست تک تیز بارش کا امکان ہے، تاہم آج اور کل شدید بارش ہوسکتی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Related Posts