کراچی: کراچی میں گیس کے شارٹ فال کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کی کمی سامنا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں 12 گھنٹے بعدسی این جی اسٹیشن کوایک بار پھر گیس کی سپلائی معطل کردی گئی،سوئی سدرن گیس حکام نے منگل سے صنعتی شعبے کی آر ایل این جی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرد موسم اور اس موسم میں گیس پریشر میں کمی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے، کراچی کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔
گھریلو صارفین کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 10 روز سے گیس کی فراہمی بند ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں چاکیواڑہ، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ، کھارادر شامل ہیں جبکہ ملیر، گلشن اقبال، ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی میں بھی دن کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:گیس لوڈشیڈنگ کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا،ناشتہ تیار نہ کرنے پر شوہرنے بیوی کو طلاق دے دی