پشاور کے علاقے شریف آباد میں افسوسناک واقع پیش آیا ہے، گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 منزلہ مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا، جس کے باعث 3بچے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ریسکیوں اہلکاروں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے لقمہ اجل بن گئے، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ خاتون سمیت دو زخمیوں کو بھی ملبے سے نکال طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گیس لیکیج کے باعث ہونے والا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گھر کے باہر گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
عمارت کے ملبے سے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد 3 بچوں کی لاشیں نکالی گئیں جن کی شناخت زنیرہ، احمد اور جلیل کے ناموں سے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد گرفتار
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مبینہ طور پر دھماکا گیس سلینڈر میں لیکیج کے باعث ہوا، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ پوری عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔