نیٹ فلکس کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ولن کا کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، جیمی ڈورنن اور گال گیڈوٹ شامل ہیں، آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فلم کی کہانی کتنی مختلف ہوگی اور یہ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی:
پلاٹ
فلم میں عالیہ بھٹ اپنی ساتھی اداکارہ گیڈوٹ کے ساتھ کیا دھون کے نام سے ولن کا کردار ادا کررہی ہیں۔ گیل گیڈوٹ اس فلم میں دنیا میں امن برقرار رکھنے کیلیے جدوجہد کرتی ہیں۔ وہ دنیا کو تباہی سے بچانے کیلیے دشمنوں کا پیچھا کرتی ہیں۔
ٹریلر
نیٹ فلکس کی جانب سے فلم کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
کاسٹ
گیل گیڈوٹ بطور راہیل اسٹون
جیمی ڈورنن بطور پارکر
عالیہ بھٹ بطور کیا دھون
سوفی اوکونیڈو
جِنگ لوسی
پال ریڈی
جون کورٹاجارینا
آرچی میڈیکو
ریلیز
فلم 11 اگست 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔