کراچی:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے اور منزل پانے کا جذبہ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی، ہر گزرتے دن کے ساتھ نیاتجربہ ملتاہے جس سے شخصیت اور کام میں پختگی آتی ہے۔
نیلم منیر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے کام اور شخصیت میں پختگی آتی ہے او رمیں بھی اسی جانب گامزن ہوں،ہمیشہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا ہے اور اس کاصلہ مجھے کامیابی کی صورت میں ملا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری نے حالیہ چند سالوں میں بے پناہ ترقی کی ہے جبکہ پاکستانی ڈراموں نے اپنے معیار کی وجہ سے ہمسایہ ملک کے ڈراموں کاسحرتوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں، صندل خٹک
انہو ں نے کہاکہ جوبھی نیا پراجیکٹ سائن کرتی ہوں اس کیلئے خوب سوچ بچارکے ساتھ ساتھ اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی کرتی ہوں۔