کورونا مریضوں کی جان بچانے والے انجکشنوں کی مانگ اور قیمت میں مزیداضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا مریضوں کی جان بچانے والے انجکشنوں کی مانگ اور قیمت میں مزیداضافہ
کورونا مریضوں کی جان بچانے والے انجکشنوں کی مانگ اور قیمت میں مزیداضافہ

کراچی:کراچی میڈیسن ہول سیل مارکیٹ حکام کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کو ٹوسی لیزومیب (Tocilizumab)جنیرک نام سے استعمال کرائے جانے والے انجکشن کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مارکیٹ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یہ انجکشن وینٹی لیٹر پر موجود کورونا مریضوں کو بھی استعمال کراتے ہیں اور گزشتہ 20 روز میں اس نام کے 200 ایم جی اور 400 ایم جی والے انجکشن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

دوا ساز کمپنی متعلقہ انجکشن کو صرف اسپتالوں کو دینے کی پابند ہے، تاہم اس کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق وہاں دو سو ایم جی کا وائل ڈیڑھ لاکھ تک اور چار سو ایم جی کا وائل چار لاکھ روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے اس انجکشن کے ایک دو سو ایم جی وائل کی قیمت 39ہزار 689 روپے اور چار سو ایم جی وائل کی قیمت 79 ہزار 378 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 60لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ 39 ہزار ہلاک

Related Posts