عراق میں نماز جنازہ کے اجتماع پر فائرنگ، پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عراق میں نماز جنازہ کے اجتماع پر فائرنگ، پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق
عراق میں نماز جنازہ کے اجتماع پر فائرنگ، پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بغداد: عراق میں ایک جنازے کے اجتماع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی شہر میں جنازے کے اجتماع پر جدید اور خودکار اسلحے سے لیس دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں موقع پر 15 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

عراقی فوج کی جانب سے ایک جاری بیان میں کہا گیا کہ داعش کے دہشتگرد خفیہ ٹھکانوں سے نکل کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، حالیہ فائرنگ کا واقعہ بھی اس کی ایک نظیر ہے۔

عراق فوج کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی گئی ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور جنازے کا اجتماع کس کا تھا کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

ادھر امریکی اتحادی افواج اور عراقی فوج کے ساتھ کئی برسوں پر محیط لڑائی کے بعد ملک کے ایک مختصر حصے میں سمٹ جانے والی شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے اس جنازے کے اجتماع پر حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کی رات بغداد کی ایک پُرہجوم مارکیٹ میں خودکش حملے میں 30 افراد اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس پر عراقی فوج کا کہنا تھا کہ داعش جنگجو خفیہ ٹھکانوں سے نکل کر عوامی مقامات پر حملے کر رہے ہیں۔

Related Posts