مزاحیہ فلم ’فکرے 3‘ کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کی مشہور زمانہ مزاحیہ فلم فکرے 3 ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔

فکرے 3 کو فکرے ریٹرنز کے 6 سال بعد تیار کیا گیا ہے اسی لئے مداح بڑی بے صبری کے ساتھ فلم کی ریلیز کے منتظر تھے، چونکہ پاکستان میںبھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہے ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فکرے 3 کو پاکستانی ناظرین کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دیکھ سکتے ہیں:

باکس آفس کی کمائی

رپورٹ کے مطابق فکرے 3 نے بھارت سے مجموعی طور پر 92 کروڑ جبکہ بیرون ملک سے 13 کروڑ کا بزنس کیا اس طرح فلم نے مجموعی طور پر 105 کروڑ کی کمائی کی۔

پلاٹ

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بھولی پنجابن سیاست میں آگئی ہے اور وہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہےچونکہ اس کی جیت شہر کو جرائم کے مرکز میں بدل دے گی چنانچہ چاروں دوست بھولی کے خلاف انتخابات میں چوچا کو کھڑاکرنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔

کاسٹ

فلم فکرے میں ریچا چڈھا، ورون شرما، منوج سنگھ، پلکت سمراٹ اور پنکج ترپاٹھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئینگے۔

او ٹی ٹی ریلیز
رپورٹ کے مطابق فلم کو ایمازون پرائم پر ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts